Daily Sadiq-ul-akhbar

صادق الاخبار

استعمال کی شرائط

صادق الاخبار ڈاٹ کام کو استعمال کرنے کے لیے آپ پر نیچے دی ہوئی شرائط کا اطلاق ہوگا اور یہ اطلاق آپ کے پہلی بار استعمال کے ساتھ ہی شروع ہو جائے گا۔

صادق الاخبار ڈاٹ کام کا استعمال

٭آپ صادق الاخبار ڈاٹ کام کو اس شرط پر استعمال کر رہے ہیں کہ آپ اسے صرف قانونی طور پر جائز مقاصد کے لیے استعمال کریں گے اور کسی دوسرے کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہوں گے، اور کسی دوسرے شخص کے صادق الاخبار ڈاٹ کام سے مستفید اور لطف اندوز ہونے کے حقوق کو متاثر نہیں کریں گے۔ اس ویب سائٹ پر جو رویے ممنوع ہیں ان میں کسی دوسرے شخص کو ڈرانا دھمکانا، اسے ذہنی دباؤ کا شکار کرنا یا اس کے لیے دقت کا سبب بننا، فحش یا خیر اخلاقی مواد بھیجنا اور سائٹ پر جاری بحث و مباحثے کو معمول کے مطابق نہ چلنے دینا شامل ہیں۔

تخلیقی حقوق یا انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس

٭اس ویب سائٹ کے تمام جملہ حقوق بشمول کاپی رائٹس، ٹریڈ مارک، ڈیزائن کے حقوق، پیٹنٹ اور دیگر انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (چاہے وہ پہلے سے رجسٹرڈ ہوں یا نہ ہوں) اور اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والے تمام مواد (بمشول تمام کمپیوٹر ایپلیکیشنز) کے جملہ حقوق صادق الاخبار ڈاٹ کام کو لائسنس فراہم کرنے والے اداروں کے نام محفوظ ہیں۔ آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ صادق الاخبار ڈاٹ کام پر شائع ہونے والے مواد کو کسی بھی صورت میں اپنے ذاتی اور غیر کاروباری استعمال کے علاوہ نہ تو نقل کریں گے، نہ کسی دوسری جگہ شائع کریں گے، نہ اس کے حصے بخرے کریں گے، نہ ریورس انجینئرنگ کریں، نہ ڈاؤن لوڈ کریں گے، نہ پوسٹ کریں گے، نہ براڈ کاسٹ کریں گے، نہ کسی دوسرے ذریعے سے اس کی ترسیل کریں گے یا عوام الناس کو بہم پہنچائیں گے۔

٭اس معاہدے کے ذریعے آپ اس بات کے بھی پابند ہوں گے کہ آپ صادق الاخبار ڈاٹ کام پر پائے جانے والے مواد کو سوائے ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے، اسے نہ تو اڈاپٹ کریں گے، نہ تبدیل کریں گے اور نہ ہی اس مواد سے کو ئی اخذ شدہ ( ڈیری ویٹ) مواد تیار کریں گے۔ ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے علاوہ اس مواد کو کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے آپ کو پہلے صادق الاخبار ڈاٹ کام سے اس کی تحریری اجازت لینا ہو گی۔ ٭وہ نام، تصاویر اور لوگوز جن سے صادق الاخبار ڈاٹ کام یا کسی تیسرے فریق (تھرڈ پارٹی) اور ان کی تخلیقات اور سروسز کی شناخت ہوتی ہے، ان کے استعمال کے جملہ حقوق مذکورہ فریقوں کے نام محفوظ ہیں۔ ان شرائط سے ہم یہ اخذ کرتے ہیں کسی بھی استعمال کنندہ کو صادق الاخبار ڈاٹ کام یا تیسرے فریق کے ٹریڈ مارک، ڈیزائن رائٹس اور کاپی رائٹس کے استعمال کا لائسنس حاصل نہیں ہو سکتا۔

صادق الاخبار ڈاٹ کام پر آپ کا مواد

٭آپ اپنی کسی بھی قسم کی تخلیقات (بشمول تحریر، تصاویر، گرافکس، ویڈیو اور آڈیو) جب صادق الاخبار ڈاٹ کام کے ساتھ شیئر کریں گے تو آپ اس بات سے اتفاق کر رہے ہوں گے کہ صادق الاخبار ڈاٹ کام آپ کے مواد کو بلامعاوضہ کسی بھی شکل میں استعمال کر سکتا ہے، اور آپ صادق الاخبار ڈاٹ کام کو یہ حق دیتے ہیں کہ وہ اپنی آپریشنل اور ادارتی وجوہات کے پیش نظر آپ کے مواد کو دنیا بھر میں اپنی ویب سائٹس پر استعمال کر سکتا ہے۔ مخصوص حالات میں صادق الاخبار ڈاٹ کام کو یہ حق بھی حاصل ہوگا کہ وہ آپ کے مواد کو کسی تیسرے فریق کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔

٭ آپ کے مواد کے کاپی رائٹس آپ کے پاس ہی رہیں گے اور ہمارے ساتھ شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ حق حاصل رہے گا کہ آپ اپنے مواد کو جس طرح سے چاہیں استعمال کر سکیں گے اوراپنا مواد کسی دوسرے فریق کے ساتھ بھی شیئر کر سکیں گے۔

٭ صادق الاخبار ڈاٹ کامکو اپنا مواد بھجواتے ہوئے آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ کا مواد آپ کی اپنی تخلیق ہے، اس مواد سے کسی کی تضحیک نہیں ہو رہی، اس مواد سے پاکستان کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی اور یہ کہ آپ صادق الاخبار ڈاٹ کام کو مندرجہ بالا ضروریات اور ترجیحات کے تحت یہ حق دیتے ہیں کہ صادق الاخبار ڈاٹ کام آپ کے مواد کو استعمال کر سکتی ہے۔ آپ اس بات کی بھی تصدیق کر رہے ہوں گے آپ کے مواد میں جس کسی شخص کا ذکر ہے اسے (اور سولہ برس سے کم عمر کی صورت میں اس کے والدین یا سرپرست کو) اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

٭ ہم آپ کی تخلیقات کے ساتھ آپ کا نام بھی شائع کرتے ہیں، تاہم کبھی کبھی بعض فنی یا آپریشنل وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ ہو سکتا ہے کہ بعض انتظامی وجوہات کے پیش نظر یا کسی بات کی تصدیق کے لیے صادق الاخبار ڈاٹ کام آپ کی تخلیقات یا کسی منصوبے کے حوالے سے آپ سے رابطہ بھی کرے۔ یہ جاننے کے لیے کہ ہم کس صورت میں آپ سے رابطے کر سکتے ہیں، براہ کرم آپ ہماری پرائیویسی پالیسی (Privacy Policy) کا مطالعہ کریں۔ ٭ براہ کرم صادق الاخبار ڈاٹ کام کو بھجوانے کے لیے کس بھی قسم کے مواد کی تیاری کے دوران کسی قسم کا غیر ضروری خطرہ مول نہ لیجیے اور نہ ہی

کوئی خلاف قانون کام کیجیے۔ ٭اگر آپ صادق الاخبار ڈاٹ کام کو مندرجہ بالا شرائط کے تحت جملہ حقوق دینے پر رضامند نہیں تو براہ کرم آپ اپنی تخلیقات صادق الاخبار ڈاٹ کام کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے نہ بھیجیں۔

٭خبروں سے متعلق مواد بھیجتے وقت اس بات کا خیال رکھیے کہ صادق الاخبار ڈاٹ کام یہ مواد اپنے دیگر بین الا قوامی شراکت دار اداروں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔ ہمارے شرکت دار اداروں پر یہ پابندی ہے کہ وہ آپ کے مواد میں کوئی ترمیم نہیں کریں گے اور کسی دوسرے میڈیا ادارے کو بھی نہیں دیں گے۔

٭ صادق الاخبار ڈاٹ کام پر شائع ہونے والے فورم ، مثلاً میسیج بورڈز اور بلاگز وغیرہ میں حصہ لینے کے لیے آپ کو رجسٹریشن کرانا پڑے گی۔ رجسٹر کراتے وقت آپ ہمیں جو بھی ذاتی کوائف دیں گے وہ صادق الاخبار ڈاٹ کام کے پاس محفوظ رہیں گے اور ہم انہیں اپنی پرائیویسی پالیسی کے تحت ہی استعمال کریں گے۔

کمیونیٹیز کے لیے قوانین

صادق الاخبار ڈاٹ کام کمیونیٹیز میں شرکت کی صورت میں آپ کا ہماری مندرجہ ذیل شرائط سے متفق ہونا ضروری ہے۔

آپ کی ڈاک سے متعلق شرائط:

٭ آپ ہمیں جو ڈاک بھیجیں اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ تہذ یب کے دائرے میں ہو اور اچھے ذوق کی مثال ہو۔ لچر، ہتک آمیز اور خلل ڈالنے والے مواد سے پرہیز: ضروری ہے کہ آپ کا بھیجا ہوا مواد تعمیری ہو اس سے کسی دوسرے کی دل آزاری نہ ہو اور اس کا مقصد کسی قسم کی خلل اندازی نہ ہو۔

غیر قانونی یا قابل اعتراض مواد: اس قسم کا کوئی بھی مواد جو غیر قانونی ہو، جس سے کسی کو ڈرایا دھمکایا جائے، تضحیک آمیز ہو، گالی گلوچ والا ہو، کسی کو نقصان پہنچا سکتا ہو، عریانی پر مبنی ہو، جنسی مقاصد رکھتا ہو، کسی کے لیے نسلی لحاظ سے قابل اعتراض ہو یا اور کسی حوالے سے قابل اعتراض ہو، ایسے مواد کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

٭دوسروں کا لحاظ کریں : براہ کرم اس بات کا خیال رکھیں کہ صادق الاخبار ڈاٹ کام کمیونیٹی میں ہر عمر اور اہلیت کے لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔

سپیم اور موضوع سے ہٹے ہوئے خیالات:

ہم ایک یا ایک جیسی آرا یا خیال کو بار بار شائع نہیں کرتے۔ براہ کرم ایک مباحثے میں بھیجی ہوئی رائے کو کسی دوسری بحث میں پھر سے نہ بھیجیے اور موضوع سے ہٹی ہوئی آرا بھیجنے سے بھی گریز کیجیے۔

٭اشتہار بازی سے گریز:

٭سپائیلرز یا مزا کرکرا کرنے والے مواد سے گریز: ایسا کوئی بھی مواد جس میں پاکستان میں دکھائے جانے والے کسی ٹی وی پراگرام (ڈرامے وغیرہ) کے پلاٹ وغیرہ کی تفصیل ہو، ہم اسے ضائع کردیں گے۔ ایسا کوئی بھی مواد صرف اسی صورت میں شائع ہوگا جب اسے 'سپائیلرز' کے تحت بھیجا جائے گا۔ ٭آپ کی اپنی زبان (مثلاً اردو) کے علاوہ دیگر زبانوں میں لکھے ہوئے مواد کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا جائےگا اور ایسا مواد صرف اسی صورت میں قابل قبول سمجھا جائے گا جب لوکل ہاؤس رُولز کے مطابق اس کی اجازت ہوگی۔ ٭کسی کی نقل اتارنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

٭کسی قسم کے غیرموزوں، فحش اور قابل اعتراض یوزر نیم رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

٭یو آر ایلز: کسی ویب سائٹ کا ایڈریس اسی صورت میں قابل اشاعت ہوگا جب آپ کے ہاؤس رولز اس کی اجازت دیں گے۔

شکایات کی سہولت کا غلط استعمال: شکایت بھیجنے کی سہولت کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر آپ ایسا بار بار کریں گے تو آپ کے اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکے گی۔

آپ کا تحفظ:

آپ کو ہمارا مشورہ ہے کہ اپنے یا کسی دوسرے شخص کے ذاتی کوائف صادق الاخبار ڈاٹ کام کمیونیٹی میں شریک دیگر لوگوں تک نہ پہنچائیں۔

قانونی ضروریات:

٭توقع کی جاتی ہے کہ آپ صادق الاخبار ڈاٹ کام کمیونیٹیز کے ممبران کے ساتھ کوئی بھی تضحیک آمیز یا غیر قانونی مواد شئر نہیں کریں گے۔ مذکورہ مواد میں ٹیکسٹ، تصاویر، گرافکس، ویڈیوز، پروگرامز اور آڈیوز شامل ہیں۔

٭کسی مواد کو کسی بھی غیر قانونی حرکت کروانے کی نیت سے صادق الاخبار ڈاٹ کام کمیونیٹیز کے ممبران کے ساتھ شئر کرنے پر سختی سے پابندی ہو گی۔ ٭آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ صادق الاخبار ڈاٹ کام کمیونیٹیز کے ساتھ صرف وہی مواد شیئر کریں گے جو خود آپ کی تخلیق ہو گا۔ آپ پر لازم ہے کہ صادق الاخبار ڈاٹ کام یا کسی تیسرے فریق کے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی نہ کریں اور نہ ہی نقل کریں۔

اگر آپ کی عمر سولہ برس سے کم ہے: ایسی صورت میں آپ کو چاہیے کہ صادق الاخبار ڈاٹ کام کمیونیٹیز میں شرکت سے پہلے آپ اپنے والدین یا سرپرست سے ایسا کرنے کی اجازت لے لیں۔

٭کسی بھی صورت میں اپنی ذات کے بارے معلومات، مثلاً اپنے سکول کا نام، اپنا ٹیلیفون نمبر، اپنا مکمل نام، اپنا گھر کا پتہ یا اپنا ای میل ایڈریس وغیرہ کسی پر ظاہر نہ کریں۔

صادق الاخبار ڈاٹ کام کمیونیٹیز پر شائع ہونے والا زیادہ تر مواد عوام الناس کا بھیجا ہوا ہوتا ہے، یوں مطبوعہ مواد عوام الناس کی آراء یا خیالات پر مشتمل ہوتا ہے اور اس سے صادق الاخبار ڈاٹ کام یا صادق الاخبار ڈاٹ کام کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ، صادق الاخبار ڈاٹ کام پر شائع ہونے والی آرا اور تاثرات کی ذمہ دار ہوں گے اور نہ ہی صادق الاخبار ڈاٹ کام ایسی کسی تیسری سائٹ کی ذمہ داری لیتا ہے جس پر آپ صادق الاخبار ڈاٹ کام کے ذریعے جا سکتے ہیں۔ صادق الاخبار ڈام کام پر کسی دوسری ویب سائٹ کے لِنک کا موجود ہونے کا مطلب یہ ہرگِز نہیں ہے کہ صادق الاخبار ڈاٹ کام اُس ویب سائٹ کی ذمہ داری لیتا ہے۔ مذکورہ ویب سائٹس کا استعمال آپ کی اپنی صوابدید پر ہے اور اس کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔

٭صادق الاخبار ڈاٹ کام پر شائع ہونے والا مواد، معلومات، لوگوں اور مقامات کے نام، تصاویر، گرافکس اور صادق الاخبار ڈاٹ کام کے لوگوز اور آئیکونز وغیرہ 'جیسا ہے' اور 'جس حالت میں دستیاب ہے' کی بنیاد پر فراہم کیے جاتے ہیں۔ صادق الاخبار ڈاٹ کام اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ یہ مواد ہمیشہ بروقت اور مکمل حالت میں دستیاب ہوگا اور ہماری ویب سائیٹ ہر حال میں کام کر رہی ہو گی۔ اگرچہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ صادق الاخبار ڈاٹ کام پر شائع ہونے والا مواد طباعت کے وقت درست ہو، تاہم صادق الاخبار ڈاٹ کام اس مواد میں غلطی، کمی یا مواد کے کبھی بھی غیردرست ہونے کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔

٭مذکورہ بالا شرائط کے تحت صادق الاخبار ڈاٹ کام اپنی کسی کوتاہی کی بنیاد پر کسی شخص کی موت یا زخمی ہو جانے کی صورت میں کسی تلافی کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ صادق الاخبار ڈاٹ کام مندرجہ ذیل نقصانات کی صورت میں بھی تلافی کا ذمہ دار نہیں گا: (ا) ڈیٹا کا ضائع ہو جانا (ب) کسی متوقع نفع کا نہ ہونا (ج) کسی کاروبار میں نقصان (د) کسی منافع بخش موقع کا ضائع ہو جانا (ر) اچھی شہرت کو نقصان پہنچنا (س) کسی تیسرے فریق کو نقصان یا (ش) صادق الاخبار ڈاٹ کام کے کسی اقدام کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی بالواسطہ یا بلاواسطہ نقصان کی صورت میں بھی صادق الاخبار ڈاٹ کام ذمہ دار نہیں ہو گا۔

٭صادق الاخبار ڈاٹ کام اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ صادق الاخبار ڈاٹ کام پر دستیاب کمپیوٹر فنکشنز ہر صورت میں کام کرتے رہیں گے، یا ان میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کر دیا جائے گا، یا یہ کہ صادق الاخبار ڈاٹ اور اس کی سرورز پر کسی قسم کا کوئی وائرس یا بگز نہیں ہو سکتے۔ آپ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ہمارے ہاں شایع ہونے والے مواد وغیرہ کو اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کرنے کے لیے کسی بھی وائرس چیک کا بندوبست خود کریں گے۔

عمومی شرائط:

اگر مندرجہ بالا شرائط میں کوئی بھی شرط کسی بھی ملک میں غیر قانونی یا ناقابل عمل قرار دی جاتی ہے تو جہاں تک ممکن ہوا، صادق الاخبار ڈاٹ کام ایسی شرط کو اپنی شرائط سے نکال دے گا تاہم اس سے ہماری دیگر شرائط متاثر نہیں ہوں گی اور انہیں قانونی تحفظ حاصل رہے گا۔ اگر کبھی صادق الاخبار ڈاٹ کام اپنی شرائط اور حقوق کو نافذ کرنے میں ناکام رہتی ہے یا اس میں تاخیر ہو جاتی ہے تو اس سے صادق الاخبار ڈاٹ کام کے اس حق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کہ وہ آئندہ بھی اپنے حقوق و شرائط کا اطلاق نہیں کرا سکتی۔

٭صادق الاخبارڈاٹ کام کا استعمال قوانین کے تحت ہوگا، اس کے استعمال کو پاکستان کے قوانین کی روشنی میں دیکھا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی کا اختیار بھی صرف پاکستان کی عدالتوں کو حاصل ہو گا۔